کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر این اے 264کے نامزد امیدوار مولانا عبد الرحمن رفیق، این اے 263کے نامزد امیدوار ملک سکندر خان ایڈووکیٹ پی بی 39کے نامزد امیدوار سید حاجی عبد الواحد آغا نے مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیت جمعیت کی ہوگی، موسمی پرندے کوئٹہ کے سرد موسم کو برداشت نہیں کرسکتے، انتخابی نشان کتاب شعور اور ترقی کا ضامن ہے۔ دریں اثناء جمعیت علماء اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی کے زیر انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسہ عام اور انتخابی ریلی نکالی گئی جسمیں عوام نے بڑی تعداد شرکت کی انتخابی جلسے عام اور انتخابی ریلی سے جمعیت علماء اسلام کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ 40 مولانا رحیم الدین ایڈووکیٹ حلقہ 40 الیکشن سیل چیرمین مولانا حافظ مسعود احمد مولانا محمد طاہر توحیدی مولانا راز محمد محمد حسنی مولانا جمال الدین حقانی مولانا علی محمد مہترزء مولانا عبدالستار مولانا عبدالمنان سعادت مولانا محمد صادق مولانا عبدالباقی مولانا عبدالغفار مولانا قاری عبدالخالق مولانا مفتی محمد سلیمان فاروقی مولانا حافظ نظام الدین ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام 8 فروری کو کتاب پر مہر لگا کر اسلام دوستی وطن دوستی کا ثبوت دے عوام 8 فروری کو اسلام اور وطن عزیز کی استحکام اور بقاء کی جنگ لڑنے والے جماعت جمعیت علماء اسلام کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرے گی انہوں نے کہا کہ پانچ سال کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی کے کلی خزاں کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے اقتدار کے لائق نہیں 8 فروری کو عوام کتاب پر مہر لگا کر اسلام دوست وطن دوست جماعت جمعیت علمائے اسلام کو کامیابی سے ہمکنار کرے انہوں نے مزید کہا کہ 8 فروری کو حلقہ 40 پر مقابلہ وطن دوست دین دوست اور باطل قوتوں کا ہے عوام کتاب پر مہر لگا کر اسلام دوستی دین دوست کا ثبوت دے کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی میں انتخابی دفتر کا افتتاح کیا گیا اس موقع پر عوامی اجتماع سے جمعیت علماء اسلام کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ 40 مولانا رحیم الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ منتخب ہو کر بلاتفریق بلاتعصب کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی کلی خزاں عوام کے بھتری اور بنیادی مسائل حل کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی
انتخابی نشان کتاب شعور اور ترقی کا ضامن ہے، ملک سکندر ایڈوکیٹ

ٹیگز:
ملک سکندر ایڈوکیٹ
