مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالرزاق ساسولی کے خصوصی ہدایات پر کردگاپ سب ڈویڑن انتظامیہ کا قومی شاہراہ پر گاڑیوں میں لگی سرچ لائیٹس کے خلاف کاروائی کا آغاز،خصوصی مہم کے دوران درجنوں گاڑیوں سے سرچ لائٹس نکال دئے گئے۔اور گاڑی ڈرائیوروں کو متنبہ کیاگیا کہ آئندہ اپنے گاڑیوں میں سرچ لائیٹس لگانے سے گریز کریں،سرچ لائیٹس کی وجہ سے ہمیشہ حادثات رونماء ہوتے ہیں جس میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہورہی ہیں قیمتی انسانوں کے جان سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دیاجائیگا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی کی جانب سے قومی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات اور حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاء کے روک تھام کیلئے خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کردگاپ اسفندیار خان کاکڑ کے زیر نگرانی و سربرائی میں لیویز فوس کے نفری کے ہمراہ کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ پر مختلف مقامات پر ناکے لگا کر درجنوں گاڑیوں سے غیر قانونی سرچ لائیٹس اتار دئے،اس موقع پر انہوں نے گاڑی ڈرائیوروں سے کہاکہ وہ اپنے گاڑیوں میں سرچ لائیٹس لگانے سے گریز کریں کیونکہ سرچ لائیٹس کی وجہ سے ہی قومی شاہراوں پر بیشتر ٹریفک کے المناک حادثات رونماء ہورہے ہیں،ویاوایم جس میں آئے روز قیمتی انسانی جانیں ضائع ہورہی ہیں قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کیلئے سرچ لائیٹس کے خلاف آگاہی مہم شروع کی گئی ہے اور لائیٹس کو نکال رہے ہیں اور کسی کو بھی ہرگز یہ اجازت نہیں دینگے کہ وہ اپنے گاڑیوں میں سرچ لائیٹس لگائے جس سے حادثات رونماء ہو۔انہوں نے کہاکہ ٹریفک قوانین اور رولز پر عمل درآمد ناگزیر ہے۔انھوں نے کہاکہ حادثات کے روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہیہیں۔اور قانون کے خلاف ورزی کرنے والوں کے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائی گی۔
کردگاپ انتظامیہ کی قومی شاہراہ پر گاڑیوں میں لگی سرچ لائٹس کے خلاف کاروائی

ٹیگز:
کردگاپ انتظامیہ
