کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی نے ڈسٹرکٹ مانیٹرننگ افیسر اور مانیٹرننگ افسران کو انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ پیر کوصوبائی الیکشن کمیشن بلوچستان کے جا ری کر دہ پریس ریلیز میں الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی نے بلوچستان میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران اور مانیٹرننگ افسران کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
محمد فرید آفریدی کا ڈسٹرکٹ مانیٹرننگ افسران کو انتخابی ضابطہ اخلاق پرعمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت

ٹیگز:
محمد فرید آفریدی
