کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیڈاٹرک ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر ڈاکٹر عطاء اللہ بزنجو، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ کانگو وائرس ایک خطرناک مرض ہے اس سے بچاؤ کا طریقہ صرف اور صرف احتیاطی تدابیر ہیں یہ مرض جانور سے انسان اور پھر انسان سے انسان کو لگتا اور بہت ہی کم وقت میں یہ جان لیوا ثابت ہوتاہے، چیچڑ (Tik) کے ذریعے یہ بیماری ایک جگہ سے دوسری جگہ پھیلتی ہے۔اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ حالیہ دنوں کوئٹہ کے سول ہسپتال میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے اپنی زندگی کی پرواہ کئے بغیر کانگوکے مریضوں کا علاج کیا اور اب وہ خود زند گی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی پی اے نگراں حکومت بلو چستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ ڈاکٹروں اور پیرا میڈ یکل و دیگر افراد جو اس مرض میں مبتلا ہیں انکی جان بچانے کے لئے صوبے کے اندر خاطر خواہ انتظام کئے جائیں تا کہ اس بیماری کو مزید پھیلانے سے بچایا جاسکے۔پی پی پی اے بلوچستان نے اس پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ صوبے کے اندر خاطر خواہ انتظامات ہوتے تو ڈاکٹروں کو علاج کے لئے باہر جانے کی ضرورت نہیں ہوتی پی پی اے بلو چستان عوام سے اپیل کرتی ہے کہ اس مہلک بیماری سے بچنے کے لئے مہلک جانوروں سے خود کو محفوظ رکھیں، ماسک کا استعمال کریں ہاتھ بار بار دھوئیں۔
کانگو وائرس ایک جان لیوا مرض ہے جس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر بہت ضروری ہیں، ڈاکٹر عطاء اللہ بزنجو

ٹیگز:
ڈاکٹر عطاء اللہ بزنجو
