کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے عام انتخابات کے حوالے سے سکیورٹی ایڈوائزری جاری کردی۔بلوچستان میں ڈپٹی کمشنرز کچھی،کوہلو،خضدار اورمستونگ کی جانب سے متعلقہ حلقوں کے انتخابی امیدواروں کوجاری کی گئی ہے،سکیورٹی ایڈوائزری میں متعلقہ حلقوں کے امیدواروں کوغیرضروری آمدورفت اورکھلی جگہوں پرعوامی اجتماعات سیگریزکی ہدایت کی گئی ہے، ایڈوائزری کے مطابق دہشت گرد اور سماج دشمن عناصر انتخابی مہم کے دوران سیاسی رہنماوں اورعوامی اجتماعات کونشانہ بناسکتے ہیں،ڈپٹی کمشنرز کوہلواورخضدارکی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق ایک خاتون خودکش حملہ آور سیاسی رہنماوں اورعوامی اجتماعات کونشانہ بناسکتی ہے،سکیورٹی ایڈوائزری میں امیدواروں کو اس معاملے کو انتہائی اہمیت دینے کاکہاگیاہے۔جبکہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرزکی جانب سے ایڈوائزری کی کاپی چیف سیکرٹری،آئی جی پولیس،متعلقہ کمشنرزاورحکام کو بھی ارسال کردی گئی۔
بلوچستان کے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے عام انتخابات کے حوالے سے سکیورٹی ایڈوائزری جاری کردی

ٹیگز:
سکیورٹی ایڈوائزری جاری
