گوادر (ڈیلی گرین گوادر)گوادر پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنے فرائض منصبی انجام دیتے ہوئے گزشتہ دو ماہ کے دوران بلوچستان کے سرحدی علاقے جیوانی سے 123 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق گرفتار افراد بغیر کسی قانونی دستاویزات اور راہداری کے غیر قانونی طور پر ایران سے پاکستان اور پاکستان سے ایران سفر کر رہے تھے۔ابتدائی تفتیش کے بعد تمام گرفتار افراد کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے آئندہ بھی ایسی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
گوادر،پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں، 123 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار

ٹیگز:
گوادر
