کانک(ڈیلی گرین گوادر) سراوان ہاؤس کانک میں چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی سے مختلف قبائلی و سیاسی شخصیات سمیت مختلف مکاتب فکر لوگوں نے وفود کی صورت میں ملاقات کیا، وفود نے نواب محمد اسلم خان رئیسانی مخلصانہ قیادت پر مکمل اعتماد کیا اور اپنے عزیز و اقارب اور سیاسی رفقاء کے ہمراہ مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے 2024 کے انتخابات میں نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی کامیابی کیلئے بھرپور انداز میں کوشش کرنے کااعائدہ کیااور وفود نے جنرل الیکشن 2024 کے سلسلے میں نواب صاحب کے ساتھ دینے کا یقين دلایا اور خان ثانی نواب چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کے حمایت میں بھر پور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور تہیہ کیا گیا حلقہ پی بی 37مستونگ سے جمیعت علماء اسلام کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چیف آف سراوان نواب اسلم خان رئیسانی کی کامیابی کے لیے ہر ممکن جدوجہد کرینگےاور انشاءاللہ ان کو کامیاب کرائیں گے.اس موقع پر چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مستونگ کے عوام کی فلاح وبہبود اور انکے بنیادی مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ اقدامات اٹھائے اور آئندہ بھی مستونگ سے بلوچستان بھر کے عوام کی خدمت کرینگے۔
مستونگ کے عوام کی فلاح وبہبود اور انکے بنیادی مسائل کے حل کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائیں گے،نواب رئیسانی

ٹیگز:
نواب رئیسانی
