کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر (ر) امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ سپہ سالارپاکستان قمر جاوید باجوہ کے حالیہ اعترافی بیان کے بعد اداروں کا سیاسی انجینئرنگ کے تحت حکومتوں کا قیام،فروری2022سے اختتام کے سفر،لیپالک حکمران کے اقدامات و احکامات قابل مواخذہ و عوامی محاسبہ و آئینی و قانونی شکنجے کی گرفت میں لانے کیلئے سپریم کورٹ پاکستان کا 17 ججزکابنچ نوٹس لیکرمستقبل کی پیش بندی کرے۔ یہ با ت انہوں نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ فوج ملک،قوم کی دفاع کاحصار ہے پاکستان کاچپہ چپہ اور22 کروڑ عوام کابچہ بچہ انکے ساتھ ہے جوریاست کے وسائل،عوام کی حمایت کی مرھون منت چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاویدباجوہ کے تازہ اقبالی بیان کے بعدجی ایچ کیو گیٹ4کوسیولین کیلئے بنداور لاپتہ افراد،علی وزیرکے فوری رہائی کے زریعے خوشگوارتبدیلی کاکل موثر و مثبت آغازکااعلان کیا جائے تاکہ عوام اس کو تازہ ھوا کا جھونکا سمجھے اور اعتماد کی فضا قائم و استوار و ملک مستحکم و بھائی چارگی کو فروغ ملے امن و آشتی ترقی و خوشحالی کی راہیں کھلیں۔
فوج ملک،قوم کی دفاع کاحصارہے پاکستان کاچپہ چپہ اور 22 کروڑعوام کابچہ بچہ انکے ساتھ ہے، امان اللہ کنرانی

ٹیگز:
امان اللہ کنرانی
