گلستان(ڈیلی گرین گوادر)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماوں نے کہا ہے کہ پشتون اولس 8فروری کو لالٹین پر مہر ثبت کر کے امن دوست کا ثبوت دیں عوام نے اعتماد بخشا تو اجتماعی نوعیت کے حامل منصوبوں کی تکمیل پہلی ترجیح ہو گی نئے شامل ہونیوالوں کو فکر باچاخان میں خو ش آمدید کہتے ہیں ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے سابق صوبائی وزیر اور حلقہ PB 50 قلعہ عبداللہ کم گلستان سے اے این پی کے نامزد امیدوار انجنئیر زمرک خان اچکزئی مرکزی نائب صدر ملک عثمان اچکزئی لالاخان مسے زئی جہانگیر شاہ کاکڑ محیب اللہ پیر علیزئی اشرف کاکڑ صورت خان کاکڑ بختیار سید علی اور دیگر نے کلی قندیل سیگی، کلی آدم زئی کلی دولنگی کلی ولی زئی محمد زئی میں اولسی جرگوں کارنر میٹنگوں شمولیتی اجتماعات سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر بختیار خان عصمت خان صورت خان کاکڑ کی قیادت میں قوم پرست اور مذہبی جماعت سے 325 افراد نے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا مقررین نے نئے شامل ہونیوالوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی صد سالہ تحریک کی تسلسل کے حثیت سے ملک میں پرامن جمہوری جدوجہد کرتی چلی آرہی ہے اس پر خار راستے میں بہت سے نشیب وفراز آئے لیکن پارٹی قیادت اور کارکن ہر آزمائش سے سرخرو ہو کر نکلے انہوں نے کہا کہ ہم نفرت سے نفرت کرتے ہیں علاقے کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے دوست برادر قبیلوں کو ایک دوسرے کے قریب تر کرنے ان کے درمیان جاری عداوتوں کے خاتمے کیلئے سب سے پہلے ہم نے پہل کی ہے کیونکہ امن کے قیام کے بغیر ترقی خوشحالی ممکن نہیں تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے وسائل پر اختیار کیلئے پر امن جمہوری جدوجہد کو ہتھیار بناکر غضب شدہ حقوق کی بازیابی کیلئے طویل اور کٹھن جہد اپنایا ہے مقررین نے کہا کہ اگر 8 فروری کوصاف شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا گیا تو عوامی نیشنل پارٹی بھر پور کامیابی حاصل کریگی اور ہم وعدہ کرتے ہیں کہ پہلی فرصت میں اجتماعی نوعیت کے حامل منصوبوں کی تکمیل کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکردم لینگے ان تقریبات میں 325سیاسی کارکنوں قبائلی زعما نوجوانوں نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر فکر باچاخان کے تسلسل عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور اس عہد کااظہار کیا کہ وہ فکر باچاخان کو گھر گھر قریہ قریہ پہنچا کر دم لینگے اور 8فروری کو لالٹین پر مہر ثبت کر کے علاقے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے
8فروری کوصاف شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا گیا تو عوامی نیشنل پارٹی بھر پور کامیابی حاصل کریگی، زمرک خان اچکزئی

ٹیگز:
زمرک خان اچکزئی
