کوئٹہ(ڈیلیگرین گوادر) پنشنرز ویلفیئر ایسو سی ایشن بلو چستان کے صدر خیر محمد شاہین نے کہا ہے کہ چیف جسٹس بلو چستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان کو پی ڈبلیو اے بی کی درخواست پر بلو چستان بھر کے نوے ہزار ریٹائرڈ ملازمین کے حق میں فیصلہ دینے پر خراج تحسین پیش کر تے ہیں۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ خیر محمد شاہین نے کہا کہ 2021میں وفا ق اور تینوں صوبوں کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشنز میں 10فیصد اضافہ کیا گیا لیکن بلو چستان کو اس حق سے بھی محروم رکھا گیا جس پر پی ڈبلیو اے بی نے ارباب اختیار سے اپیلیں کیں اور احتجاج بھی کیا کہ بلو چستان کے ملازمین کو بھی یہ حق دیا جائے لیکن ہماری شنوائی نہیں ہوئی چیف جسٹس بلو چستان ہائی کورٹ کو پی ڈبلیو اے بی کے بلو چستان بھر کے نوے ہزار ریٹائرڈ ملازمین کے حق میں فیصلہ دینے پر خراج تحسین پیش کر تے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ اساتذہ کے بہبود فنڈز اور گروپ انشورنس کے مد میں کروڑوں روپے حکومت پرواجب ادا ہیں لیکن وہ رقم حکومت دینے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ عدالت عالیہ اساتذہ کوحق دلوانے کے لئے اقدامات اٹھائے۔
بلو چستان ہائی کورٹ کو پی ڈبلیو اے بی کی درخواست پر 9 ہزار ریٹائرڈ ملازمین کے حق میں فیصلہ دینے پر خراج تحسین پیش کر تے ہیں، خیر محمد شاہین

ٹیگز:
خیر محمد شاہین
