اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) ایس ایچ او اوتھل جان محمد جاموٹ کی کارروائی کراچی کے تھانہ جمشید کوارٹرز کی حدود سے چوری کی گئی ہنڈا 125 موٹر سائیکل برآمد کرکے موٹر سائیکل لفٹر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ لسبیلہ پولیس کے ترجمان کے پریس ریلیز کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن (ر) نوید عالم کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او اوتھل نے کامیاب کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دوران چیکنگ مین آر سی ڈی روڈ زیرو پوائنٹ اوتھل کے مقام پر کراچی کی جانب سے تیزرفتاری سے آنے والی موٹر سائیکل ہنڈا CG-125 بغیر رجسٹریشن نمبر کو مشکوک جان کر روکا۔ دریافت پر موٹر سائیکل سوار نے اپنا نام عبداللہ خان ولد سوالی سکنہ ڈیرہ بگٹی بتایا۔ مزید معلومات کرنے پر پتہ چلا کہ موٹر سائیکل کراچی کے تھانہ جمشید کوارٹرز کے حدود سے چوری گئی ہے۔ ملزم نے چوری شدہ موٹر سائیکل قبضہ میں رکھ کر جرم زیر دفعہ411 ت پ کا ارتکاب کیا۔ اوتھل پولیس نے مقدمہ نمبر 119/2023 درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔
اوتھل پو لیس کی کارروائی مسروقہ موٹر سائیکل برآمد موٹر سائیکل لفٹر گرفتار

ٹیگز:
اوتھل پو لیس
