کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) حلقہ پی بی 46 پاکستان پیپلزپارٹی وقار آباد کے زیراہتمام شمولیتی تقریب کا انعقاد صدام محمد شہی نادر محمد شہی یوسف محمد شہی جلال خان مری نے بی این پی مینگل سے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مستعفی ہوکر پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی پی پی کے بلوچستان کے صوبائی نائب صدر اول حاجی میر ریاض احمد شاہوانی کی سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور حلقہ پی بی 46 سریاب سے حاجی میر ریاض احمد شاہوانی اور این اے 264 سر یاب سے میر جمال خان رئیسانی کا مکمل حمایت کا اعلان کیا،کوئٹہ شمولیتی تقریب سے پی پی پی کے مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی علی مدد جتک مرکزی رہنما نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی صوبائی نائب صدر اول حاجی میر ریاض احمد شاہوانی میر فرید رئیسانی ضلع کوئٹہ کے جنرل سکریٹری ملک ولی محمد وردگ پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلوچستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری یوسف بنگلزئی موج علی زہری و دیگر نے شمولیتی تقریب سے خطاب کیا،اس موقع پر حاجی علی مدد جتک نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی حاجی میر ریاض احمد شاہوانی یوسف بنگلزئی موج علی زہری نے صدام محمد شہی یوسف محمد شہی نادر محمد شہی جلال خان مری کو پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کہا اور پارٹی پرچم کے مفلر پہنایا۔
بی این پی مینگل سے صدام محمد شہی اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت مستعفی ہوکر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

ٹیگز:
صدام محمد شہی
