تربت (ڈیلی گرین گوادر)تربت کے علاقے ڈاکٹر کالونی میں ایک رہائشی کوارٹر کے اندر مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحقہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ باہمی چپقلش کا نتیجہ بتایا جا رہا ہے۔جاں بحقافراد کی شناخت سرفراز ولد غلام سکنہ شاہی تمپ تربت اور عامر ولد عبدالنبی سکنہ سریاب کوئٹہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق سرفراز عرف ملا قتل کے ایک مقدمے میں اشتہاری اور پولیس کو مطلوب تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سرفراز کی لاش اہل خانہ کے حوالے کردی گئی، جبکہ عامر کی لاش کوئٹہ منتقل کی جائے گی۔ واقعے کی مکمل وجوہات اور مزید تفصیلات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
تربت، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2افرادجاں بحق

ٹیگز:
تربت
