تربت(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے ترجمان نے کہاکہ بلیدہ زعمران گاڑی مالکان کے جائز مطالبات کے ساتھ ہیں کیچ انتظامیہ بلاجواز رکاوٹیں ڈال کر زمباد مالکان کے ناموں کو لیسٹ سے نکال رہا ہے زعمران اور بلیدہ سمیت زمباد گاڑیوں کے مالکان کے ناموں کا اخراج کسی صورت بھی قبول نہیں ہے گاڑی مالکان نے اپنے مطالبات کے حق میں جب بھی ہڑتال یا روڈ بلاک کا اعلان کیا نیشنل پارٹی بھرپور ساتھ دے گا۔ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما فداجان بلیدی اور شیر جان بلیدی نے بلیدہ کراس پر زمباد مالکان کے دھرنے میں شرکت کرکے زمباد مالکان کو نیشنل پارٹی کی جانب سے مکمل حمایت و سپورٹ کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہاکہ بارڈر کاروبار پر کسی کی اجارہ داری قبول نہیں کریں گئے کچھ افراد زمباد مالکان کو بلیک میل کرنے کے لئے تربت انتظامیہ کا سہارہ لے کر لوگوں کو تنگ کرنے کے لئے ناجائز حربہ استعمال کرنے پر تلا ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ بارڈر کاروبار یہاں پر بسنے والے لوگوں کے روزگار کا واحد زریعہ ہے اس پر قدغن لگانے اور زمباد مالکان کے نام نکالنے کی ہرگز کسی کو اجازت نہیں دینگے۔ انہوں نے کہاکہ زعمران کے تین یونین کونسل اور بلیدہ کے بعض افراد کے ناموں کو لیسٹ سے نکالنے کے عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں اور انتظامیہ کو بتانا چاہتے ہیں کہ اس طرح کے اقدامات کی ہرگز اجازت نہیں دینگے۔ زمباد مالکان جو فیصلہ کریں گئے نیشنل پارٹی بھرپور انداز میں ان کے ساتھ کھڑا ہوگا۔
بلیدہ زعمران گاڑی مالکان کے جائز مطالبات کے ساتھ ہیں، ترجمان نیشنل پارٹی

ٹیگز:
نیشنل پارٹی
