کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی سے بدھ کو یہاں سابق پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے ملاقات کی اور صحت کے شعبے میں نگران حکومت کے جاری اقدامات کو سراہتے ہوئے ہیلتھ کیئر کمیشن کی فعالیت اور محکمہ صحت میں بہتری کی تجاویز پیش کیں نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کو فعال کرکے صحت کے شعبے میں نمایاں اصلاحات لائی جائیں گی اور اس کمیشن کے تحت تجویز کردہ اصلاحاتی عمل کو پایا تکمیل تک پہنچایا جائے گا نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے غریب افراد کو سرکاری سطح پر امراض جگر کے علاج معالجے اور جگر کی پیوند کاری کے لیے گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور حکومت بلوچستان کے مابین امور کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور جلد ہی گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سے ایم او یو سائن ہو جائے گا اس معاہدے کے تحت بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مریضوں کو گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں حکومت بلوچستان کے اخراجات پر معیاری علاج معالجے اور جگر کی پیوند کاری کی طبی سہولیات فراہم ہوں گی، میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان کے تمام دور افتادہ علاقوں میں صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں اور ہیلتھ سیکٹر سمیت عوام کی اجتماعی بہبود کے لئے منظور شدہ جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا تاکہ عوام ان سے استفادہ کرسکیں۔
نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ڈاکٹرربابہ خان بلیدی کی ملاقات،ہیلتھ کیئر کمیشن کی فعالیت اور محکمہ صحت میں بہتری کی تجاویز پیش کیں

ٹیگز:
محکمہ صحت
