سونمیانی وندر(ڈیلی گرین گوادر) وندر میں قومی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق 10زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق وندر میں قومی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہو گئے جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور دو مرد شامل ہیں حادثے میں جاں بحق ہونے والے سونمیانی کے سیٹھ علی واندانی کے جواں سال بیٹے نبی بخش نبو واندانی، نور محمد بروہی گوٹھ وندر کے رہائشی 16 سالہ منیر احمد بروہی اور خاتون خیر بی بی جو بیلہ کی رہائشی تھیں جبکہ حادثے میں 10 افراد زخمی ہوئے زخمیوں میں مرد بچے اور خواتین بھی شامل ہیں حادثے میں زخمی ہونے والی 6 خواتین اور تین مردوں کو کراچی ریفر کردیا گیا جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو وندر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
وندرمیں قومی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق 10زخمی

ٹیگز:
وندر
