کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عالم کاکڑ نے کہاہے کہ انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے پروگراموں میں خلل ڈالنے اور ورکرز کنونشن پر پابندی کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے،کامیاب کنونشنز پہ پارٹی کے تمام ورکرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کے مناسب مواقع فراہم کرے اگرا نتظامیہ نے اپنارویہ تبدیل نہیں کیاتو پی ٹی آئی عدالت سے رجوع کرنے پرمجبور ہوگی۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں عالم کاکڑنے کہاکہ ڑوب پشین ہرناء اوردیگر علاقوں میں ہونے والے ورکرز کنونش میں انتظامیہ کی جانب سے رکاوٹیں پیدا کی گئیں پ سب رکاوٹوں کے باوجود پی ٹی آئی کے کارکنوں اور عوام نے ورکرزکنونشن میں بھرپور شرکت کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کے عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کامیاب کنونشن کے انعقادسے بوکھلاکر انتظامیہ اوچھے ہتھکنڈوں پراتر آئی ہے پارٹی کے رہنماوں کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی کے ورکرزکنونشن پر پابندی آئین شکنی کے مترادف ہے جس کے خلاف پی ٹی آئی عدالت سے رجوع کریگی۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز جو کہ انتخابات میں ڈی آر اوز کے فرائض بھی سرانجام دے رہے ہیں انکی جانب سے پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن پر پابندی اور کارکنوں کے خلاف جھوٹی ایف آئی آرکے اندراج سے انتخابات متنازع ہونگے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن اسکا نوٹس لے۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان فوری طور پر ملک میں صاف اور شفاف انتخابات کے انعقاداور تمام سیاسی جماعتوں کو مناسب مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے بصورت دیگر جانبدارانہ انتخابات کو عوام کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے تحریک انصاف کے سیاسی سرگرمیوں پہ پابندی سے الیکشن متناذعہ ہونگے جس سے ملک میں نفرت پھیلگی اور افراتفری میں اضافہ ہونگاالیکشن کمیشن تما م اور ڈی آر اوز کو قانون کے مطابق شیڈول پہ عملدرآمد کرائے ورنہ کورٹ جائنگے
تحریک انصاف کے پروگراموں میں خلل ڈالنے اور ورکرز کنونشن پر پابندی کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہے،عالم کاکڑ

ٹیگز:
عالم کاکڑ
