ڈیرہ مرادجمالی (گرین گوادر نیوز)ڈیرہ مرادجمالی منگولی پولیس تھانہ کی حدود قومی شاھراہ پر صبح کے وقت نامعلوم ڈاکوؤں کی لوٹ مار کیسکوکے اہلکاروں کی گاڑی نہ رکنے پر ڈاکوؤں نے اینٹوں سے حملہ کرکے دو اہلکاروں کو زخمی کردیا ملزمان فرار ہوگئے منگولی پولیس تھانہ حدود میں لوٹ مار چوری ڈکتیاں رہزی کی وارداتیں عام ہوگئی عوام عدم تحفظ کا شکارہوکررہ گئے جبکہ گذشتہ روز تخریبی کاری کی واردات بھی اسی تھانے کی حدود میں ہوگئی ہے پولیس تھانے کے مطابق پولیس تھانہ منگولی کی حدود میں قومی شاھراہ حفیظ آباد کے مقام پر نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ مارکرکے دوران کیسکو کی پرائیویٹ گاڑی کو رکنے کا اشارہ دیا نہ رکنے پر اینٹوں سے حملہ کرکے دو اہلکاران کو زخمی کردیا زخمیوں کو سول ہسپتال ڈیرہ مرادجمالی میں طبعی امداد دی گئی جبکہ بائی پاس روڈ پر گذشتہ روز بارودی سرنگ کا دحماکہ بھی اس پولیس تھانہ کی حدود میں ہوا منگولی پولیس تھانہ کی حدود میں چوریاں ڈکیتیاں رہزنی اور تخریب کاری روز کامعمول بن چکی ہیں سیاسی و سماجی اور عوامی حلقوں نے آئی جی پولیس بلوچستان سے فوری طورپر نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
ڈیرہ مرادجمالی، ڈاکوؤں کی لوٹ مارکیسکوکے اہلکاروں کی گاڑی نہ رکنے پرڈاکوؤں کی اینٹوں سے حملہ 2 اہلکار زخمی

ٹیگز:
ڈیرہ مرادجمالی
