بولان(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی رہنماء وسابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا دورہ ڈھاڈر براہم باران،متحدہ محاذ کچھی کے رہنماء حاجی محمد وارث برڑہ کی جانب سے دیئے گئے پر تپاک استقبالیہ میں شرکت کی،اس موقع پر حاجی محمد وارث برڑہ، اسامہ وارث برڑہ دیگر کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی کو ثقافتی اجرک پہنایا گیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کے اعزاز میں ڈھاڈر کے نواحی علاقے براہم باران برڑہ ہاؤس میں متحدہ محاذ کچھی کے سینئر رہنماء حاجی محمد وارث برڑہ کی جانب سے پر تپاک استقبالیہ دیا گیا جس میں چیئرمین یونین کونسل مشکاف وڈیرہ عبدالسلام کھوسہ،چیئرمین یونین کونسل کاموئی میر آدم خان بنگلزئی،ملک اسد اللہ بنگلزئی،الہی بخش ابڑو،ملک عبدالرحمان گچکی،ٹکری عبدالحئی جتوئی،حاجی محمد جان جتوئی،ارباب محمد عمر برڑہ،ملک اصغر لاڑک،وائس چیئرمین یوسی مشکاف محمد خیر بنگلزئی،وڈیرہ فخرالدین کھوسہ،رئیس رئیس نوروز خان ایری، سمیت دیگر سیاسی و قبائلی عمائدین موجود تھے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے ڈھاڈر پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو ترقی دینے کیلئے ایک پیج پر آنا ہوگا تمام سیاسی جماعتوں کو صوبے کی فلاح وبہبود کیلئے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ملک کی تمام سیاسی جماعتیں لیول پلیئنگ فیلڈ مانگ رہے ہیں لیکن عوام کو جمہوری طرز حکمرانی کے تحت حق رائے دہی کے استعمال سے پسندیدہ نمائندوں کو منتخب کرکے موقع دینا چاہیے ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ ملک میں تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کا حق ملنا چاہیے عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں تاکہ کوئی ابہام نہ رہے آئینی چھیڑ چھاڑ ملک کیلئے نیک شگون نہیں سیاسی جمود کو توڑنے کیلئے الیکشن کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا میرے دور حکومت میں مجھ پر عدم اعتماد کرنے والے میرے سیاسی رفیق ہیں سیاست کا حسن یہی ہے سیاست عوامی طاقت ووٹ کی قوت سے آتی ہیبلوچستان میں ہمیشہ مخلوط حکومتیں بنی ہیں آنے والے عام انتخابات میں یہاں کسی ایک سیاسی جماعت کو سادہ اکثریت ملنا قبل از وقت ہوگا بلوچستان مزید سیاسی جمود کا شکار نہیں ہوسکتا ہمیں عوام کا معیار زندگی بہتر بنانا ہوگا سیاسی جماعتوں کو عوام کے سامنے اپنا منشور پیش کرنا چاہیے بلوچستان کی پسماندگی کو ختم کرنے کیلئے ہمیں ملکر کام کرنا ہوگاعوام سے کہنا چاہتا ہوں سیاسی جماعتوں سے اپنے ترقی کا منصوبہ منشور لیں تاکہ منتخب ہونے کے بعد وہ عوام کے حقوق کا خیال رکھیں بلوچستان کی ترقی ترویج کیلیے سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر آنا ہوگا تاکہ ملکر بلوچستان کو پسماندگی کے جال سے نکال باہر کریں اور عوام کو خوشحالی کی طرف گامزن کریں۔
بلوچستان کے عوام کو ترقی دینے کیلئے ایک پیج پر آنا ہوگا، جام کمال خان

ٹیگز:
جام کمال خان
