کوئٹہ (ویب ڈیسک) سول ہسپتال اور بی ایم سی ہسپتال سےسینکڑوں وییل چئیر اور اسٹریچرغائب،سول اور بی ایم سی انتظامیہ نے ڈیلی گرین گوادر سے باچیت کرتے ہوئے کہا کہ اکثرمریضوں کے تیماردار ہسپتال سے واپس جاتےہوئے وہیل چئیر اوراسٹریچر گاڑی میں ڈال کر لے جاتے ہیں،مریضوں کے تیمار دارہسپتال میں سہولت کے لئے وہیل چئیر اوراسٹریچر لیتے وقت اپنا شناختی کارڈ جمع کرواتے ہیں نیاشناختی کارڈ 1 ہزار سے 15 سو میں بنتا ہے جبکہ وہیل چئیر 5 سے 7 ہزار اوراسٹریچر 30 سے 40 ہزار میں ملتا ہےسول ہسپتال اور بی ایم سی ہسپتال میں تیمار داروں کے شناختی کارڈ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔


