کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگراں وزیر اعلیٰ بلو چستان میر علی مر دان خان ڈومکی نے خضدار میں پولیس افسر مراد جاموٹ کی شہادت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ اتوار کو نگراں وزیر اعلیٰ بلو چستان میر علی مر دان خان ڈومکی نے خضدار میں پولیس افسر کی شہادت پر تعزیت وافسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ عوام کے جانی و مالی تحفظ اور بحالی امن پر معمور سیکورٹی فورسز پر حملہ قابل مذمت ہے،واقعے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، نگراں وزیر اعلیٰ بلو چستان میر علی مر دان خان ڈومکی نے خضدار میں پولیس افسر کی شہادت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ واقعہ کی تحقیقات کرکے فوری طورپر رپورٹ پیش کی جائے،انہوں نے شہید پولیس افسر مراد جاموٹ کو خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے ورثاء سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
نگراں وزیراعلیٰ بلو چستان نے خضدار میں پولیس افسرکی شہادت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی

