کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان کی گیا رہویں اسمبلی کے الوداعی سیشن کا پہلا اجلاس کل سہ پہر چار بجے ہوگا۔ اجلاس میں بلو چستان لوکل گورنمنٹ کا ترمیمی اوربلو چستان پلاسٹک شاپنگ وفلیٹ بیگز کا استعمال کے مسودات قوانین مصدرہ 2023پیش کئے جائیں گے جبکہ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ خان زیرے پشتو، بلوچی، براہوی سمیت دیگر زبانوں کی اکیڈمیزکے گرانٹ کو نہ بڑھانے سے متعلق توجہ دلاؤ نو ٹس پیش کریں گے۔اجلاس میں اراکین اسمبلی بشریٰ رند اور ملک سکندر خان ایڈو کیٹ قرآن پاک کی بے حر متی کے خلاف سوڈیش حکومت سے رابطہ کر کے واقعے میں ملوث شخص کو قرار واقعی سزار دلوانے سے متعلق مذمتی قرار داد پیش کریں گے۔
بلو چستان کی گیا رہویں اسمبلی کے الوداعی سیشن کا پہلا اجلاس کل چار بجے ہوگا

ٹیگز:
اسمبلی
