چمن(ڈیلی گرین گوادر)چمن بارڈر پر 12 روز سے تجارتی سرگرمیاں معطل، فریش فروٹ خراب تاجروں کے کروڑوں روپے کے نقصانات کا خدشہ، بارڈر پر پھنسے ڈرائیور بھی سخت پریشان حال ہیں۔تفصیلات کے مطابق چمن پاک افغان بارڈر پر پاسپورٹ سسٹم رائج کرنے کے خلاف گزشتہ 43 دنوں سے احتجاجی دھرنا جاری ہے 20نومبر سے احتجاجی دھرنے کے ایک ماہ مکمل ہونے پر دھرنا منتظمین نے پاک افغان بین الاقوامی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کررکھی ہے جس سے سرحد پر سینکڑوں ٹرک پھنس گئے تاجروں کے فریش فروٹ خراب ہوگئے اور کروڑوں روپے نقصان کا خدشہ ہے ڈرائیوروں نے یو این اے نمائندہ بلال عطار کو بتایا کہ ہم گزشتہ 12 دنوں سے پھنسے ہوئے ہیں ہمارے خرچے ختم ہوگئے شدید سردی میں سخت مشکلات کا سامنا ہے یہاں ہمارے 800 کے قریب مزدا ٹرک کھڑے ہیں جو گزشتہ 12 دنوں سے پھنسے ہیں جسمیں دو ہزار کے قریب ڈرائیورز اور کلینڈرز موجود ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے اپنے مزدا ٹرکوں میں ملک سے بے دخل کئے گئے افغان مہاجرین کو افغانستان لے گئے جب واپسی پر ائے تو یہاں احتجاجی دھرنے کے قریب پھنس گئے اور مظاہرین راستہ دینے سے انکاری ہے سرحد پر کھانے پینے کا انتظام نہیں ہے ہم دو کلو میٹر دور چمن شہر سے سودا لاتے ہیں ہمارے گھر والے سب پریشان حال ہیں اور واحد زریعہ معاش ٹرک ہے ڈرائیوروں نے مطالبہ کیا ہیں کہ ہمارے خالی مزدا ٹرکوں کو راستہ دیا جائے ورنہ سخت قدم اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے۔
چمن بارڈر پر 12 روز سے بین الاقوامی تجارتی سرگرمیاں معطل

ٹیگز:
چمن بارڈر
