کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے ساتھ ساتھ کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، پارٹی قیادت کی ہدایت پر کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، کوئٹہ کے چاروں زونز میں پارٹی رہنماؤں پر مشتمل کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں، ہفتہ کو ہونے والے اجلاس میں پارٹی کی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی جائے گی،یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ سینیٹر روزی خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کے35اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے بہترین کارکردگی دیکھائی ہے اب ہماری نظریں کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات پر ہیں کوئٹہ میں مسائل کے انبار ہیں عوام ان مسائل سے تنگ آچکے ہیں اور انہیں معلوم ہے کہ انکے مسائل صرف پیپلز پارٹی حل کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے ساتھ دیاتو پیپلز پارٹی کا جیالہ کوئٹہ کا میئر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے چلتن، سریاب، زرغون اور تکتو ٹاؤن میں پارٹی کے رہنماؤں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں جنکا مشترکہ اجلاس کل ہفتہ کو تین بجے پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں طلب کیا ہے اجلاس میں پارٹی کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔
پارٹی قیادت کی ہدایت پر کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، روزی خان کاکڑ

ٹیگز:
روزی خان کاکڑ
