کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزارت توانائی (پاور ڈویژن) حکومت پاکستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات سننے اور انکے ازالے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کیسکوکھلی کچہریاں جاری ہیں۔اس سلسلے میں کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے زیراہتمام تمام آپریشن سرکلزکے سب ڈویژنوں میں روزانہ کی بنیاد پرصبح11بجے سے دن ایک بجے تک کھلی کچہری پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں۔اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو انجینئرشفقت علی نے جمعہ کے روزکوئٹہ شہرکے مختلف سب ڈویژنوں میں منعقدہ کھلی کچہریوں کادورہ کیااور انہوں نے صارفین کی شکایات معلوم کئے اس موقع پر انہوں نے سب ڈویژن کے متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ منعقدہ کھلی کچہریوں میں صارفین کی شکایات بروقت ازالہ اولین ترجیح ہونی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ کھلی کچہریوں کاانعقاد صارفین کی سہولیت کے لئے ہے لہٰذاصارفین ان منعقدہ کھلی کچہریوں میں شرکت کرکے بجلی سے متعلق اپنی شکایات کاازالہ کرواسکتے ہیں۔ کیسکوکھلی کچہریوں میں متعلقہ آپریشن سرکل کے سینئر افسران اورایس ڈی اوز بھی صارفین کی شکایات معلوم کرنے کیلئے موجود رہتے ہیں۔لہٰذاکیسکونے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ سب ڈویژنوں میں روزانہ کی بنیاد پرمنعقدہ کھلی کچہریوں میں شرکت کریں اور اپنے ساتھ موجودہ بجلی بل بھی بطور ریفرنس لائیں تاکہ اُن کی شکایات کابروقت ازالہ یقینی بنایاجاسکے۔
صارفین کی شکایات کے ازالہ کیلئے کھلی کچہریوں کاسلسلہ روزانہ کی بنیاد پرجاری ہیں،کیسکو

ٹیگز:
کیسکو
