کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے کارکن بلوچستان میں سیاسی حالات کے تسلسل میں اپنے جدوجہد کو اپنے نظریات اور جماعت سے غیر متزلزل وابستگی کو مد نظر رکھتے ہوئے مخالفین کے پروپیگنڈوں اور ان کے بے بنیاد الزمات کو قطعاً خاطر میں نہ لائے جائے۔ یہ بات انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام نے سابقہ ادوار میں اپنے اجتماعی قوت سے ثابت کردیاہے کہ جمعیت علماء اسلام کے فیصلوں نے وقت اور حالات کے مطابق مسلمانوں کی صوبے کی عوام کی صحیح اور بروقت ترجمانی کی ہے الیکشن میں نمائندوں کی نامزدگی کے بعد فطری ہوتا ہے کہ لوگ پروپیگنڈے شروع کردیتے ہیں لیکن کارکن اعتماد رکھے کہ جماعت کی جو فیصلے ہونگے وہ حالات اور وقت کے مطابق ہونگے جمعیت علماء اسلام ملک بھر میں عام انتخابات میں اپنے امیدوار کھڑے کریں گے اور کسی کے لئے بھی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے کیونکہ جمعیت نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت کی بقاء کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہاکہ 8فروری انتخابات کا دن ہے جس میں تمام سیاسی جماعتیں حصہ لیں گی اور بلوچستان کے عوام سے بھرپور امید ہے کہ وہ اس بار بھی جمعیت علماء اسلام کے امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے۔
جمعیت علماء اسلام ملک بھر سے عام انتخابات میں اپنے امیدوار کھڑے کریں گے، مولانا عبدالواسع

ٹیگز:
مولانا عبدالواسع
