مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) مستونگ میں لیویز چوکی پر حملہ، ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔ لیویز فورس کے مطابق مستونگ کے علا قے کردگاپ میں مسلح افراد نے سربند لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک لیویز اہلکار زخمی ہو گیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کے ملزمان کی تلاش شرو ع کر دی۔
مستونگ کے علاقے کردگاپ میں لیویز چوکی پر حملہ، ایک اہلکار زخمی

ٹیگز:
مستونگ
