زیارت (ڈیلی گرین گوادر) بی اے پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سنیئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ معیاری تعلیم کے بغیر جدیددور کے چیلنجز کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا،معیاری تعلیم کو فروغ دینا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، سرکاری تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ نجی تعلیمی اداروں کا تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ہے تعلیم ایک اہم شعبہ ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے سرکاری تعلیمی ااداروں کی فعالی اور تمام تر سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اساتذہ اپنے فرائض منصبی ایماندار ی سے ادا کریں نجی تعلیمی ادارہ کواس کے بچوں کے لئے اپنی ذاتی فنڈز سے وین دینے کااعلان کیا ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایک روزہ دورہ زیارت کے علاقہ کواس کے دوران الحرمین پبلک سکول کواس ضلع زیارت کا دورہ کرنے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا سکول پہنچنے پر سکول کے اساتذہ اور طلباوطالبات نے سنیئر صوبائی وزیر کاپرتپاک استقبال کیا گیا سنیئر صوبائی وزیر نے سکول کے کلاس روم کا معائنہ کیا اور طلباو طالبات سے سبق سنا سکول انتظامیہ کی اپیل پر سنیئر صوبائی وزیر نے سکول کے طلباء و طالبات کیلئے پیک اینڈ ڈراف کیلئے اپنی جانب سے وین دینے کااعلان کیا سنیئر صوبائی وزیر نے سکول کے اساتذہ اور طلباء سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں وہ نوجوان نسل کو اچھی تعلیم اور تربیت فراہم کریں اور جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کریں۔انہوں نے کہا تعلیم یافتہ اقوام دنیا پر حکمرانی کررہی ہے،دنیامیں جن قوموں کی ترقی کی منازل طے کی ہے وہ تعلیم ہی کی بدولت بلند مقام حاصل کرچکے ہیں سنیئر صوبائی وزیرنے سکول انتظامیہ اور طلباء کے محنت کو خوب سراہاطلباء سکول انتظامیہ نے حاجی نورمحمد خان دمڑ کی جانب سے سکول کو وین کی فراہمی پر انکا شکریہ ادا کیا دریں اثناء سنیئر صوبائی حاجی نور محمد خان دمڑنے اپنے بھائی حاجی بازمحمد دمڑ کے علاقے کے معتبرین اور پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ زیارت کواس کے حاجی عبدالعزیز دوتانی کے جوان سال بیٹے عبدالناصر دوتانی کے نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم کے پسماندگان سے تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے حاجی علی جان پانیزی کے اہلیہ کی نماز جنازہ کلی چینہ میں بھی شرکت کی اور مرحومہ کی ایصال ثواب کیلئے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی
معیاری تعلیم کے بغیر جدید دورکے چیلنجزکا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا، نورمحمد دمڑ

ٹیگز:
نورمحمد دمڑ
