کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)گورنر ہاوس کوئٹہ میں منگل کے روز خواتین پر تشدد کے خلاف سولہ دن ایکٹیویزم کی مناسبت سے ”عورت استحکام سمِٹ” کا اہتمام صوبائی حکومت بلوچستان انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اور پاکستان پاورٹی ایولیوایشن فنڈ (PPAF) کے تعاون سے کیا گیا جسکے مہمان خصوصی گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ تھے. علاوہ ازیں عورت استحکام سمِٹ میں نگران صوبائی وزیر برائے اطلاعات جان اچکزئی، نگران صوبائی وزیر داخلہ محمد زبیر جمالی، صوبائی مشیر برائے وویمن ڈویلپمنٹ اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی شانیہ خان، یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمٰن، قائمقام وائس وائس چانسلر سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر زینب بی بی، پاکستان پاورٹی ایولیوایشن فنڈ کے سربراہ نادرگل بڑیچ، سابق اسپیکر بلوچستان راحیلہ حمید خان درانی، سابق رکن صوبائی اسمبلی شائینہ خان کاکڑ، بی آر ایس پی کے چیرمین ملک انور کاسی، بی آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر طاہر رشید، سینٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نصراللہ خان پرولتاریہ اور عورت فاو?نڈیشن کے صوبائی ڈائریکٹر علاوالدین خلجی بھی موجود تھے. کامیاب عورت استحکام سمِٹ میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ان تمام خواتین کی شعوری کاوشوں اور شاندار کارناموں کو خراج تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے بہت نامساعد حالات اور محدود سہولیات کے باوجود قابل قدر خدمات انجام دی ہیں. گورنر بلوچستان نے آج عورت استحکام سمِٹ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی 60 خواتین کو ایوارڈز سے نوازے اور 12 کو چیکس دیئے گئے. بلوچستان کے دورافتادہ اور پسماندہ اضلاع کے بیآواز لوگوں کی آواز بنے اور خواتین کو جدید مہارتیں سکھانے پر پاکستان پاورٹی ایولیوایشن فنڈ کے سربراہ نادر گل بڑیچ اور ان کی پوری ٹیم کی انتھک کاوشوں کو سراہا. واضح رہے کہ پی پی اے ایف کے گراسپ پروجیکٹ کے تحت صوبہ بلوچستان کے دس سے زاہد اضلاع میں پانچ لاکھ سے تین کروڑ تک کے قرضے دیئے جاتے ہیں جس میں خواتین کو ترجیح دی جاتی ہے. گراسپ پراجیکٹ کی مدد سے معاشی طور پر دوسروں پر انحصار کرنے والوں کو خود کمانے اور سرمایہ کاری کرنے کی مدد اور رہنمائی مل جاتی ہے
حکومت بلوچستان اور پاکستان پاورٹی ایولیوایشن فنڈ کے زیراہتمام عورت استحکام سمٹ کا انعقاد

ٹیگز:
عورت استحکام سمِٹ
