کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سنئیر نائب امیر وصوبائی جوائنٹ سیکریٹری مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا قاری مہر اللہ شیخ مولانا احمد جان مولانا محمد ہاشم خیشکی مفتی عبد السلام ریئسانی مولانا محمد اشرف حافظ سراج الدین حافظ شبیر احمد مدنی حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑمیر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ سید سعداللہ آغا اور دیگرنے مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ عجیب ماجرا ہے گیس نہیں آتی بھاری بل آتا ہے۔اب عوام پوچھنے کا حق رکھتے ہیں کہ گیس کمپنی کس مد میں ہزاروں اور لاکھوں بلز بھیج رہی ہے۔؟ جب گیس ہی نہیں تو بھاری بھرکم بلوں کا اجرا سمجھ سے بالاتر ہے۔ ضلع کا ستر فیصد علاقے میں گیس سے ضروریات زندگی پوری نہیں ہورہی ہے۔ اس جانب صوبائی حکومت سمیت تمام ادارے مہر بہ لب ہیں۔اس حوالے سے حوالے سے عوام کی آوازسننے والا کوئی نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں چوری کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ بخاری سینٹر میں محافظ کے لباس میں رہزنی کا واقعہ پولیس نظام پر طمانچہ ہے۔ جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماں نے شہر کے دیگر مسائل کے متعلق کہا کہ دوسری جانب پانی،بجلی،گیس،صحت،تعلیم،ٹریفک، صفائی ستھرائی اور امن و امان کے اعصاب شکن مسائل پر نگران صوبائی حکومت توجہ دے ،امن وامان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہوچکی ہے، انہوں نے کہا کہ پورا شہر ٹریفک میں بری طرح پھنس چکا ہیجس تیزی سے آبادی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اس کے برعکس غفلت اور سستی سے کام لیا جارہا ہے، شہر کے اہم راستوں پر چلنا محال ہوگیا ہے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔ ہسپتالوں میں ادویات نہیں ہیں۔
اب عوام پوچھنے کا حق رکھتے ہیں کہ گیس کمپنی کس مد میں ہزاروں اور لاکھوں بلز بھیج رہی ہے، مولانا عبد الرحمن رفیق

ٹیگز:
مولانا عبد الرحمن رفیق
