چمن(ڈیلی گرین گوادر)چمن دھرنا رہنماوں کے خلاف پولیس کا مقدمہ درج، بارڈر شاہراہ پر 36 روز سے دھرنا جاری ہے تفصیلات کے مطابق چمن پاک افغان بارڈر شاہراہ پر پاسپورٹ کی نفاذ کے خلاف آل پارٹیز تاجر لغڑی اتحاد کا دھرنا 36 روز سے بدستور جاری ہے اور شاہراہ پر روکاوٹیں کھڑی کرکے تجارتی سرگرمیاں بھی معطل رکھی ہے پولیس نے زیر دفعہ 154 مجموعہ ضابطہ فوجداری کے خلاف لغڑی اتحاد کے سربراہ غوث اللہ امیر محمد سیکرٹری قاری امداداللہ حمیداللہ عرف پہلوان سمیع اللہ ظہیر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا مقدمہ حکومتی پالیسی پر کھڑی تنقید افغان مہاجرین کی انخلا اور پاسپورٹ کی اجرا کے خلاف احتجاج کرنے پر درج کر دیا ہے اس کے علاوہ شاہراہ کی بندش بجرم 341، 149، 147 کی خلاف ورزی بھی شامل ہیں دوسری جانب دھرنا و ہڑتال بدستور جاری ہے تاہم پولیس قانونی کاروائی کررہی ہے۔
چمن دھرنا،رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج، بارڈر شاہراہ پر 36 روز سے دھرنا جاری

ٹیگز:
چمن دھرنا
