کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزارت توانائی(پاور ڈویژن) کی خصوصی ہدایات پر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی ٹیمیں صوبہ بھرمیں نادہندگان کیخلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری ہے اس سلسلے میں جمعہ کے روزبھی کیسکوکے تمام آپریشن سرکلز میں کارروائیاں عمل میں لائی گئیں جس کے دوران کوئٹہ شہرمیں شارع اقبال،سرکی روڈ،موتی رام روڈ،مشرقی بائی پاس،غوث آباد، ویسٹرن بائی پاس اور نورخان سٹی کے علاقوں سے 59 شنٹ اور ٹیمپرڈ میٹرز اُتاردئیے گئے نیز کارروائی کے دوران کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں سے گھریلو، کمرشل اور دیگر نادہندگان کے 77کنکشنز بھی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے۔کارروائی کے دوران نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 74لاکھ روپے جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں بھی تقریباً16لاکھ روپے وصول کرلئے گئے۔اس کے علاوہ کیسکوسبی سرکل میں کارروائی کے دوران64نادہندگان کے کنکشنزبلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے جبکہ مختلف نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 28لاکھ روپے کی ریکوری اور ڈٹیکشن کی مدمیں 2لاکھ70ہزارروپے بھی وصول کئے گئے۔اسی طرح کیسکولورالائی سرکل نے کارروائی کے دوران لورلائی،ژوب اور کوہلو سے نادہندگان کے 3ٹرانسفارمرز عدم ادائیگی پر اُتاردئیے اس کے علاوہ سرکل کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 59 گھریلو، کمرشل اور دیگر نادہندہ صارفین کے کنکشنز عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے جبکہ ریکوری کی مدمیں 32 لاکھ رروپے اور ڈٹیکشن کی مدمیں 2 لاکھ 50ہزارروپے وصول کئے گئے۔پشین سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے67نادہندہ صارفین کے کنکشنزعدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے جن میں گھریلو اور کمرشل صارفین شامل ہیں، نیز کیسکوٹیموں نے سرکل کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 44لاکھ روپے ریکوری کے علاو ہ ڈٹیکشن کی مدمیں 3لاکھ60ہزارروپے وصول کئے گئے۔خضدارسرکل کی ٹیموں نے بھی کارروائی کے دوران 83گھریلو، کمرشل اور دیگر نادہندگان کے کنکشنز عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے اس کے علاوہ کیسکو ٹیموں نے مختلف نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 24لاکھ روپے کی ریکوری عمل میں لائی گئی جبکہ کارروائی کے دوران ڈٹیکشن کی مدمیں 4 لاکھ روپے وصول کرلئے گئے۔علاوہ ازیں مکران سرکل میں بھی کیسکوٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے تربت شہرسے مزید نادہندگان کے2 ٹرانسفارمرز اور نادہندگان کے41کنکشنزعدم ادائیگی پر منقطع کردئیے،کارروائی کے دوران نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 15 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 60ہزارروپے بھی وصول کئے گئے۔
کیسکوکی کارروائی،عدم ادائیگی پر404کنکشنزمنقطع جبکہ کوئٹہ شہرسے59شنٹ اور ٹیمپرڈمیٹرزبھی اُتاردئیے

ٹیگز:
کیسکو
