خضدار (ڈیلی گرین گوادر)اہلیان جھالاوان اور خضدار نے صوبائی کابینہ کی جانب سے شہید بابا سکندر زہری یونیورسٹی کے قیام کے ایکٹ کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے علاقے کے لیے ایک تاریخی اقدام قرار دیا ہے اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری کی کاوشوں سے خضدار میں شہید بابا سکندر زہری یونیورسٹی کے ایکٹ کی منظوری ممکن ہوئی، جس کے بعد جھالاوان میں ایک اہم تعلیمی ادارے کے قیام کی راہ ہموار ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے قیام سے نہ صرف خضدار اور جھالاوان میں تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا بلکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے بیان میں کہا گیا کہ شہداء زہری کی 12ویں برسی کے موقع پر یونیورسٹی ایکٹ کی منظوری جھالاوان کے عوام کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے اہلیان جھالاوان اور خضدار نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی ایکٹ کی منظوری صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے ہمیشہ جھالاوان کے عوام کی خدمت کو ترجیح دی ہے اور انہی کی کوششوں سے بلوچستان کابینہ نے اس اہم تعلیمی منصوبے کی منظوری دی، جسے عوام سراہتے ہیں اہلیان علاقہ نے امید ظاہر کی کہ شہید بابا سکندر زہری یونیورسٹی مستقبل میں بلوچستان کی فعال جامعات میں شامل ہوگی اور صوبے کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
صوبائی کابینہ سے شہید بابا سکندر زہری یونیورسٹی کے قیام کے ایکٹ کی منظوری خوش آئند ہے، اہلیان جھالاوان

ٹیگز:
سکندر زہری یونیورسٹی
