کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر اسحاق پانیزئی نے کہا ہے کہ سول ہسپتال کوئٹہ کے میڈیسن وارڈز اور اوپی ڈی میں کانگو وائرس کی احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوے کھول دیا گیا ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال کوئٹہ کے میڈیسن وارڈز کو فیومیگیشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد کھول دیا گیاایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر اسحاق پانیزئی نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ کانگو وائرس کی وبائی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے علاج و معالجے کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ تشریف لائیں۔
سول ہسپتال کوئٹہ کے میڈیسن وارڈز اور اوپی ڈی میں کانگو وائرس کی احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوے کھول دیا گیا، ڈاکٹر اسحاق پانیزئی

ٹیگز:
ڈاکٹر اسحاق پانیزئی
