کراچی /کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری کی رہائشگاہ پر ہفتہ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی، پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے اطلاعات سیکریٹری سردار سر بلند خان جوگیزئی اور سندھ کے اطلاعات سیکریٹری عاجز دھامراہ کے مابین ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ملک کی تازہ سیاسی صورتحال کے ساتھ ساتھ 30 نومبر کو پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے یوم تاسیس کے موقع پر بلوچستان کوئٹہ میں پروگرام کے انعقاد کے اعلان پر تفصیلی طور پر غور و خوص کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے اطلاعات سیکریٹری سردار سر بلند خان جوگیزئی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے پروگرام کے لئے کوئٹہ بلوچستان کے انتخاب پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ یوم تاسیس کا جلسہ ایک یادگار جلسہ ہوگا جس میں کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان سے عوام بھرپور طریقے سے شرکت کرئے گی،اس موقع پر اجلاس میں شریک تمام اطلاعات سیکریٹریز کی جانب سے بھرپور الیکشن مہم چلانے پر زور دیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ چئیرمن بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عام انتخابات کے لیے ملک گیر الیکشن مہم چلائی جائے گی، اس موقع پر پی پی پی سندھ کے اطلاعات سیکریٹری عاجز دھامراہ کا کہنا تھا کہ 13 نومبر کو مٹھی تھرپارکر میں ہونے والا جلسہ انشاء اللہ ماضی کے تمام جلسوں کا ریکارڈ توڑے گا اور صرف میرپور خاص ڈویڑن کے اضلاع سے لاکھوں کی تعداد میں عوام جلسے میں شرکت کریں گے انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں یوم تاسیس کے حوالے سے بھی تیاریاں جاری ہیں اور پورے ملک میں پی پی پی کا یوم تاسیس جوش و جذبہ سے منایا جائے گا۔ اس موقع پر اجلاس میں موجود تمام شرکاء کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ اس انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی پورے ملک سے واضح اکثریت حاصل کرئے گی اور بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم منتخب ہو نگے۔ اس موقع پر شازیہ مری نے تمام پی پی پی انفارمیشن سیکریٹریز اپنے صوبوں میں پارٹی کا پروگرام میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
یوم تاسیس کا جلسہ ایک یادگار جلسہ ہوگا جس میں پورے بلوچستان سے عوام بھرپور طریقے سے شرکت کرئے گی، سردار سر بلند جوگیزئی

