کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری و حلقہ پی بی 41سے امیدوار عالم کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کریگی،کپڑوں کی طرح پارٹیاں بدلنے والے عوام کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے عوام ووٹ کے ذریعے ایسے عناصر کو مسترد کردیں۔یہ بات انہوں نے منگل کو یہاں پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں ملاقات کرنے والے پارٹی ورکروں اور کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔عالم کاکڑ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک سے کرپشن کے خاتمے اورعوام کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے جدوجہد کررہی ہے عمران خان پاکستان کے عوام کیلئے امید کی آخری کرن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پاکستانی عوام کی فلاح کی جنگ لڑ رہی ہے 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ کپڑوں کی طرح پارٹیاں بدلنے والوں کا کوئی نظریہ نہیں ہے انہیں جہاں اپنا مفاد نظر آتا ہے وہ وہا ں چلے جاتے ہیں ایسے عناصر جس پارٹی کا حصہ بنتے ہیں اس پارٹی کے لیڈر کی جھوٹی تعریفیں شروع کردیتے ہیں اور پارٹی بدلتے ہی پہلے والی پارٹی کے قائدین پر الزام تراشی کرتے ہیں جن کا کوئی مذہب نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام 8فروری کو ہونے والے انتخابات میں ایسے عناصر کو مسترد کردیں اورپاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کوووٹ دیکر کامیاب بنائیں۔
پاکستان تحریک انصاف انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کریگی، عالم کاکڑ

ٹیگز:
عالم کاکڑ
