گوادر (ڈیلی گرین گوادر) پسنی میں منشیات کے روک تھام کرنے والے ادارے منشیات فروشوں کے آگے بے بس،اہل علاقہ پریشان۔تفصیلات کے مطابق پسنی میر رحمت محلہ وارڈ نمبر 6 سمیت مختلف علاقوں میں معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹنے والے نشے میں گرفتار افراد سسکتی اور تڑپتی موت کے منتظر نظر آتے ہیں۔رات گئے پسنی وارڈ نمبر 6 کے گلی محلے کوئٹہ کے حبیب نالہ سے بھی بد ترین منظر پیش کرتے ہیں اور موبائل منشیات فروشوں سمیت مختلف علاقوں سے آنے والے نشہی افراد کا تانتا بندھ جاتا ہے جس کی وجہ سے اہل محلہ میں کہیں افراد اور عورتیں آمد و رفت سے متاثر ہیں باوجود کہ انٹی نارکو ٹیکس، ایکسائز وپولیس کاروائی کرنے سے قاصر ہیں۔
پسنی، منشیات کی روک تھام کرنے والے ادارے منشیات فروشوں کے آگے بے بس،اہل علاقہ پریشان

ٹیگز:
منشیات
