اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) ایس ایچ او اوتھل جان محمد جاموٹ کی کارروائی 2اسمگلرز گرفتار،گوبھی کی بوریوں کے نیچے چھپائی گئی 1000 کلو گرام چھالیہ برآمد۔ لسبیلہ پولیس کے پریس ریلیز کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن (ر) نوید عالم کی خصوصی ہدایت پر اوتھل پولیس لسبیلہ نے کامیاب کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دوران چیکینگ مین آر سی ڈی روڈ زیرو پوائنٹ اوتھل کے مقام پر ایک ٹویوٹا ڈاٹسن گاڑی رجسٹریشن نمبر 8204-KH کو مشکوک جان کر روکا۔گاڑی میں دو اشخاص سوار پائے گئے۔ جنہوں نے دریافت پر اپنے نام فیصل ولد فیض محمد سکنہ خضدار اور احمد ولد اختر محمد سکنہ کوئٹہ بتلائے۔ مزید گاڑی کو چیک کرنے پر گوبھی کی بوریوں کے نیچے چھپائی گئی 1000 کلو گرام چھالیہ برآمد ہوئی جس کو ملزمان غیر قانونی طور پر اسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ دونوں گرفتار چھالیہ اسمگلرز/ ملزمان کو گاڑی بمعہ1000 کلو گرام چھالیہ کے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اوتھل پولیس نے برائے مزید قانونی کارروائی عمل میں لانے کیلئے کسٹم حکام وندر کے حوالے کردیا ہے۔
اوتھل، پولیس کی کارروائی 2اسمگلرز گرفتار،گوبھی کی بوریوں کے نیچے چھپائی گئی 1000 کلو گرام چھالیہ برآمد

ٹیگز:
اوتھل
