لاہور(ڈیلی گرین گوادر) مسجد میں بزرگ شہری پر ہونے والے تشدد کی ویڈیو وائرل ہو گئی مسجد میں نماز کے لیے آنے والے بزرگ پر کچھ افراد نے تشدد کیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آ گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بزرگ شہری اعجاز جیسے ہی نماز کی نیت کرنے لگا تو ایک نوجوان نے اس پر حملہ کردیا۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین افراد نے مل کر بزرگ شہری اعجاز اور اس کے بیٹے ابرار کو مسجد میں تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ بیٹے ابرار کا سر پھٹنے اور جسم میں دیگر اعضا پر چوٹیں آئیں۔ پولیس نے درخواست پر ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جار ہے ہیں۔
مسجد میں بزرگ شہری پر ہونے والے تشدد کی ویڈیو وائرل

ٹیگز:
بزرگ شہری
