اسلام آباد: ملک بھر میں 60 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکیسن لگانے کا عمل آج سے شروع ہو گیا۔
پاکستان میں 60 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو چینی کمپنی کی تیارہ کردہ ویکسین سائینو فارم لگائی جا رہی ہے۔
پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ابتدائی طور پر 50 بزرگ شہریوں کو ویکسین لگا دی گئی ہے۔
انہوں ںے بتایا کہ کورونا ویکسین لگانے کے عمل میں کسی قسم کی ری ایکشن کی شکایت نہیں آئی۔
اس ضمن میں حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے کے 60 سال اوراس سے زائد عمر کے شہریوں کو اپنا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر بذریعہ ایس ایم ایس بھیجنا ہوگا۔

