کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پیٹرولیم و رسورسز اور سیاسی و اقتصادی امور کے ماہر سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پسنی سے اوماڑہ جانے والی فورسز کی دو گاڑیوں پر حملے میں پاک فوج کے 14 جوان شہید جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین کے قریب دھماکے میں 5 شہری شہید اور 2 اہلکاروں سمیت 31 زخمی ہو گئے پسنی سے اوماڑہ جانے والی سیکیورٹی فورسز کی دو گاڑیوں پر گھات لگائے دہشتگردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں گاڑیوں میں سوار 14 فوجی جوان شہید ہو گئے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین پولیس لائن ڈیرہ اسماعیل خان سے ایلیٹ فورس کی نفری لیکر تحصیل کلاچی جا رہی تھی کہ ریموٹ کنٹرول سے دھماکہ ہو گیا دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ دور دور تک اسکی آواز سنی گئی ہر طرف تباہی کے مناظر تھے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں بیشتر کی حالت نازک بتائی جاتی ہے دھماکے کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان اور لکی مروت میں کاروائیوں میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے روڑی میں انٹیلی جنس بیس آپریشن کیا جس میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے ہلاک ہونے والے دہشت گرد کی شناخت کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے خود کش بمبار اسامہ کے نام سے ہوئی ہے جو علاقہ میں ایک ہائی پروفائل واقعہ کی کوشش کر رہا تھا ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں انتہائی تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے جب سے حکومت نے غیر قانونی تارکین وطن کی انکے ممالک واپسی کے حوالے سے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے ملک میں انتشار پھیلانے والوں نے پر تشدد کارروائیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہاکہ دہشت گردوں کی کاروائیاں افواج پاکستان اور قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف افواج پاکستان کے آپریشنز میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے پاکستان گزشتہ دو دہائیوں سے زائد عرصہ سے دہشتگردی کے خلاف نبرد آزما ہے دہشت گردی کے نیٹ ورکس کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے خصوصی حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت ہے
دہشت گردوں کی کاروائیاں افواج پاکستان اور قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں،سینیٹر محمد عبدالقادر

ٹیگز:
محمد عبدالقادر
