کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی صدر شعبہ خواتین فریال تالپور کی زیر صدارت پی پی پی بلوچستان کے رہنماؤں کے ورچوئل اجلاس میں بلوچستان میں عام انتخابات کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ہفتہ کو پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما ء و مرکزی صدر شعبہ خواتین فریال تالپور کی زیر صدارت پی پی پی بلوچستان کے رہنماؤں کے ورچوئل اجلاس منعقدہ ہوا جس میں صوبائی صدر میرچنگیز خان جمالی، جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے شرکت کی۔ اجلاس میں بلوچستان میں عام انتخابات کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ اوربلوچستان کی قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر پارٹی امیدواران کی نامزدگی کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے رہنماؤں کے ورچوئل اجلاس، بلوچستان میں عام انتخابات کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

ٹیگز:
پی پی پی
