کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جسٹس کامران ملاخیل آج بروز سوموار گیارہ بجے گورنر ہاوس کوئٹہ میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل کے سامنے چیف جسٹس بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، دیگر ججز، وکلا، صوبائی وزرا اور قبائلی عمائدین بھی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر مختلف قانونی اور سرکاری شخصیات کی موجودگی متوقع ہے، جبکہ تقریب میں عدلیہ اور صوبے کے دیگر شعبہ جات کی نمائندگی بھی شامل ہوگی۔چیف جسٹس بلوچستان کی حلف برداری صوبے میں عدلیہ کی مضبوطی اور شفاف نظام عدل کے فروغ کے سلسلے میں اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔
کوئٹہ، جسٹس کامران ملاخیل آج گورنر ہاوس میں چیف جسٹس بلوچستان کا حلف اٹھائیں گے

ٹیگز:
کامران ملاخیل
