کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزارت توانائی(پاور ڈویژن) کی خصوصی ہدایات پر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی ٹیمیں صوبہ بھرمیں تمام آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف بلاتفریق کاروائیاں کررہی ہے۔اس سلسلے میں نادہندگان سے بقایاجات کی وصولیابی کے ساتھ ساتھ غیر قانونی بجلی استعمال کرنے والوں کے کنکشنزبھی منقطع کئے جارہے ہیں۔اسی طرح پیر کے روز بھی کیسکوسینٹرل سرکل کوئٹہ کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران کوئٹہ شہرمیں کاسی روڈ،نواں کلی،اللہ دینہ روڈ،زرغون روڈ، فیصل ٹاون، بروری روڈ، قمبرانی روڈ، سمنگلی روڈ، خوشال روڈکے علاقوں سے79 شنٹ اور ٹیمپرڈکئے گئے میٹرز اُتاردئیے گئے۔اسکے علاوہ کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں نادہندگان کے80بلوں کی عدم ادایگی پر منقطع کردئیے گئے جن میں گھریلو،کمرشل اور دیگر نادہندہ صارفین شامل ہیں۔اسی طرح کیسکوسبی سرکل میں کارروائی کے دوران 64نادہندگان کے کنکشنزعدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے،اس کے علاوہ نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 35لاکھ روپے کی ریکوری جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 3لاکھ روپے وصول کئے گئے۔کیسکوخضدارسرکل کی ٹیموں نے کارروائی کے دوران خالق آباد کے علاقہ سے 2ٹرانسفارمرزاُتاردئیے جن میں سے ایک غیر قانونی ٹرانسفارمرہے اسکے علاوہ سرکل کے مختلف علاقوں سے نادہندگان کے92کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کئے گئے۔ اس کے علاوہ کارروائی کے دوران بقایاجات کی مدمیں نادہندگان سے27لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 4لاکھ روپے وصول کئے گئے۔کیسکولورالائی سرکل نے کارروائی کے دوران موسیٰ خیل اور کوہلو کے علاقوں سے نادہندگان کے 2ٹرانسفارمرزعدم ادائیگی پر اُتاردئیے۔اسی طرح بلوں کی عدم ادائیگی پر 42نادہندگان کے کنکشنز منقطع کردئیے گئے نیز سرکل کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 41لاکھ روپے کی ریکوری عمل میں لائی گئی جبکہ3لاکھ 10ہزارروپے ڈٹیکشن کی مدمیں وصول کئے گئے۔اس کے علاوہ مکران سرکل میں بھی کیسکوٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے تربت سے نادہندگان کے 2ٹرانسفارمرزاُتارنے کے علاوہ سرکل کے مختلف علاقوں میں نادہندگان کے37کنکشنزعدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے،کارروائی کے دوران نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 21 لاکھ روپے کی ریکوری نیز94 ہزارروپے ڈٹیکشن کی مدمیں بھی وصول کئے گئے۔ اسی طرح پشین سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے علی زئی سے نادہندگان کے3ٹرانسفارمرز بلوں کی عدم ادائیگی پر اُتاردئیے گئے اس کے علاوہ 102نادہندہ گھریلو،کمرشل اور دیگر صارفین کے کنکشنزعدم ادائیگی پر منقطع کردئیے جبکہ نادہندگان سے بقایاجات کی مد59لاکھ روپے ریکوری کے علاوہ 3لاکھ80ہزارروپے ڈٹیکشن کی مدمیں وصول کرلئے۔واضح رہے کہ وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کے احکامات پر کیسکو ٹیمیں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہے۔ لہٰذاکیسکونے اپنے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بقایاجات بھی اداکریں اور تمام صارفین بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجنتاب کریں اوربجلی چوروں کے خلاف قومی مہم میں کیسکوکا ساتھ دیں۔
کیسکوکی بجلی چوروں اور نادہندگا ن کے خلاف کارروائیاں جاری،بلوں کی عدم ادائیگی پرنادہندگان کے417کنکشنزمنقطع

ٹیگز:
کیسکو
