سبی (ڈیلی گرین گوادر)ماں اور بچے کی صحت کے حوالےسے ضلع سبی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی کی سربراہی میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جسمیں ای پی آئی مانیٹرنگ آفیسر شعیب احمد خجک، ڈسٹرکٹ سپورٹ آفیسر لیڈی ہیلتھ ورکر پروگرام مس بانو ارباب ، ڈسٹرکٹ نیوٹریشن کوآرڈینیٹر حاجی بلوچ اور بڑی تعداد میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے حصہ لیا یہ مہم 23 ستمبر سے 28 ستمبر تک جاری رہے گی اس دوران ضلع سبی کے تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنے اپنے کیچمنٹ ایریا میں ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے آگاہی مہم کے تحت کمیونٹی میں سیشنز منعقد کریں گی اور ضلع سبی کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی طرف سے احکامات جاری کیے گئے کہ اس آگاہی مہم کے دوران ضلع بھر میں ویکسینیٹرز پیدائش سے لیکر 2 سال تک کے بچوں کو ویکسینیشن بھی جاری رکھیں اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کو بھی یہ احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ وہ 2 سال سے 5 سال تک کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کی ادویات مہیا کریں اور اپنے علاقے میں ویکسینیشن کے zero Dose اور defaulter بچوں کی لسٹ بنا کر ویکسینیٹرز کے حوالے کریں تاکہ ویکسینیٹرز ان بچوں تک رسائی کر کے ان بچوں کی ویکسینیشن کر سکیں اس مہم میں ضلع سبی کے عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ اس مہم کے دوران لیڈی ہیلتھ ورکرز اور ویکسینیٹرز کے ساتھ تعاون کریں تاکہ کوئی بچہ ویکسین لگوانے سے رہ نہ جائے۔
ماں اور بچے کی صحت کے حوالےسے سبی میں آگاہی واک کا انعقاد

ٹیگز:
سبی
