کراچی،نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے عالم دین شہید

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) شہر قائد کے علاقے سمن آباد میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے مفتی قیصر کو شہید کردیا۔کراچی میں مذہبی افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ رُک نہ سکا، سمن آباد تھانے کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے مفتی قیصر کو شہید کردیا۔

دریں اثنا واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس کے مطابق شارع پاکستان کی جانب سے آنے والے دو ملزموں نے فائرنگ کی، دو ملزم بائیک پر آئے جب کہ فائرنگ کا نشانہ بننے والے افراد فٹ پاتھ پر پیدل آرہے تھے، فائرنگ کا نشانہ بننے والا ایک شخص زمین پر گرگیا جس کے بعد ملزمان ناگن چورنگی کی جانب فرار ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے