چمن(ڈیلی گرین گوادر) اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی نے ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کے ہمراہ کیڈٹ کالج چمن کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے کالج میں جاری اور مکمل ہونے والے مختلف تعمیراتی و ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر متعلقہ حکام اور منصوبوں کے ٹھیکیداران نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کو کیڈٹ کالج میں جاری تعمیراتی کاموں، مکمل ہونے والے منصوبوں، تعمیراتی معیار اور پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اسپیکر کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی نے مختلف تعمیراتی منصوبوں کا موقع پر جائزہ لیتے ہوئے کام کے معیار اور رفتار کا معائنہ کیا۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے متعلقہ حکام اور ٹھیکیداران کو ہدایت کی کہ کیڈٹ کالج میں جاری تمام تعمیراتی کام اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج چمن میں معیاری تعلیمی و تعمیراتی سہولیات کی فراہمی نوجوان نسل کے بہتر مستقبل کے لیے اہم ہے۔ اس سلسلے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ معیار اور مدت کے مطابق مکمل کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کیڈٹ کالج میں جاری ترقیاتی کاموں کی مسلسل نگرانی کی جائے اور تعمیراتی معیار پر خصوصی توجہ دی جائے۔
کیڈٹ کالج میں جاری تمام تعمیراتی کام اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کئے جائیں، کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی

