ولادت خاتم النبین کے دن پر امت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، میر محمد زبیر جمالی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)نگران وزیر داخلہ میر محمد زبیر جمالی نے جشن عید میلاد النبی کے موقع پر پیغام میں کہا کہ ولادت خاتم النبین کے دن پر امت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، حضرت محمد کا امتی ہونے پر انتہائی فخر محسوس کرتا ہوں۔وزیر داخلہ میر محمد زبیر جمالی کا کہنا تھا کہ حضرت محمد نے مذہبی، لسانی، معاشرتی تعصبات سے پاک معاشرے کی بنیاد رکھی، اللہ سے دعا ہے کہ ہم کو اسوہ حسنہ پر عملدرآمد کی توفیق اور ہمت دے، اللہ نبی کریم کے صدقے ہماری مدد فرمائے انہوں نے کہا کہ آج کا دن امت مسلمہ کو قرآن و سنت کی تعلیمات پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے اور ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ اپنی زندگیوں کو نبی آخرالزماں کی تعلیمات کے مطابق بسر کریں،