تربت(ڈیلی گرین گوادر)نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے جمعرات کے روز گورنمنٹ گرلز کالج تربت کا دورہ کیا اس موقع پر یونیورسٹی آف تربت کے لاء فیکلٹی کے ڈین ڈاکٹر گل حسن بلوچ بھی انکے ہمراہ تھے گورنمنٹ گرلز کالج پہنچنے پر کالج کی پرنسپل میڈم گل بلوچ نے ان کا استقبال کیا صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کالج کی پرنسپل میڈم گل بلوچ سے کالج کے مسائل دریافت کیا کالج کی پرنسپل میڈم گل بلوچ نے نگران صوبائی وزیر سے درخواست کی کہ کالج کو فیول کی مد میں فنڈز کی قلت کا سامنا ہے لہذا حکومت سے درخواست ہے کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں زیادہ فنڈز مختص کیے جائیں تاکہ غریب طالبات کو ٹرانسپورٹ کی سہولت مل سکے نگران صوبائی وزیر اطلاعات نے پرنسپل گرلز کالج تربت کو یقین دہائی کراتے ہوئے کہا کہ وہ اس حوالے سے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام سے ملاقات کرکے کالج کے ٹرانسپورٹ کے مسلئے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرائینگے نگران صوبائی وزیر جان اچکزئی نے گرلز کالج تربت کے آڈیٹوریم میں بلوچی زبان کے نامور شاعر اور ادیب مبارک قاضی کی یاد میں منعقد ہ ایک تقریب میں بھی شرکت کی اس دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان میں شعور اور آگاہی پیدا کرنے کے حوالے سے ہمارے شعراء اور ادیبوں نے ایک نمایاں کردار ادا کیا ہے انہوں نے مبارک قاضی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچی زبان کی ترقی کے حوالے سے انکی خدمات کو سنہری حروف سے لکھا جائے گا اس دوران انہوں نے طالبات کے لیے اسکالرشپ اور 50 عدد لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا جبکہ گرلز ڈگری کالج کے بجلی کے نظام کو سولر سسٹم میں منتقل کرنے میں مدد فراہم کرانے کا بھی وعدہ کیا۔
نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کاگورنمنٹ گرلز کالج تربت کا دورہ

ٹیگز:
جان اچکزئی
