روس نے یوکرین کے شہر کراماٹوسک میں واقع ریسٹورنٹ پر میزائل داغ دیا ، 4 افراد ہلاک

کراماٹوسک (ڈیلی گرین گوادر)روس نے یوکرین کے شہر کراماٹوسک میں واقع ریسٹورنٹ پر میزائل داغ دیا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے یوکرین کے مشرقی شہر کراماٹوسک میں میزائل برسائے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق منگل کو روس نے یوکرین کے شاپنگ سینٹر اور ریسٹورنٹ کو نشانہ بنایا اور میزائل داغے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جس علاقے میں میزائل سے حملہ کیا گیا وہ یوکرین کے قبضے میں ہے لیکن ان علاقوں سے قریب ہے جہاں اب روس نے قبضہ جمایا ہوا ہے۔بتایا گیا ہے کہ لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں بچانے کیلئے ریسکیو عمل جاری ہے جبکہ عینی شاہدین نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ انہوں نے لوگوں کو مردہ حالت میں دیکھا جبکہ لوگوں کو چیختے اور مدد کو پکارتے بھی دیکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے